10 ستمبر 2015 - 11:57
حزب اللہ نے میشل عون کو عہدہ صدارت کا اہل قرار دیا

حزب اللہ لبنان نے میشل عون کو لبنان کےعہدہ صدارت کا اہل قراردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے لبنان کے مارونی مذہبی پیشوا بشارہ الراعی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ کی نظرمیں لبنان کی فری پیٹریاٹک موومنٹ نامی پارٹی کے سربراہ میشل عون میں ملک کا صدربننے کی اہلیت ہے-

 اس ملاقات میں سید ابراہیم السید نے اس امید کا اظہارکیا کہ لبنان کے قومی مذاکرات سیاسی مسائل دیگراہم ملکی معاملات کے حل پرمنتج ہوں گے-
قابل ذکر ہے کہ لبنان میں مئی دو ہزار چودہ سے صدرکاعہدہ خالی پڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲